پی سی بی نومبرمیں پاکستان سپرلیگ 5 کے باقی چار میچز کرانے کا خواہشمند

ملتان (سپورٹس ڈیسک) کورونا وائرس کے سبب ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اورایشیاء کپ ملتوی ہونے کے بعد پی سی بی نے بھی پلاننگ اوررابطوں کا آغاز کردیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ ستمبر سے اکتوبر تک خالی ہونے والی ونڈو سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ پس منظر میں کئی ممالک سے بات چیت چل رہی ہے، پاکستانی ٹیم کے پاس اب خاصا وقت ہوگا ، حالات میں مزید بہتری کا انتظار ہے،ابھی فوری فیصلے کا وقت نہیں لیکن کچھ نہ کچھ ضرور کریں گے۔ فوری طورپر کسی کے لیے بھی فیصلہ کرنا آسان نہیں ہوگا۔ وسیم خان کے مطابق جنوبی افریقہ میں مختصر دوراینے کی سیریز کھیلنے کے لیے جانے کا ابھی کنفرم نہیں،وہاں کے حالات بھی خراب ہیں، ان سے کئی معاملات پر بات چیت چل رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن