شدید بارش، کرنٹ لگنے، چھتیں، دیواریں گرنے سے 9 جاں بحق، بجلی بند، متعدد نہریں ٹوٹ گئیں

ملتان‘ وہاڑی‘ خانیوال‘ مظفر گڑھ (کرائم رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی‘ خبرنگار خصوصی‘ نمائندوں سے) ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید بارش‘ چھتیں اور دیواریں گرنے‘ کرنٹ لگنے سے 8 افراد جاں بحق متعدد زخمی ہو گئے آج بھی مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور بارش کا امکان ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ رات ملتان میں ہونے والی تیز موسلا دھار بارش کی وجہ سے قصوری چوک کے قریب مکان کی بوسیدہ چھت گرگئی جس کے نتیجے میں چھت کے ملبہ تلے افراد دب گیا جس کو ریسکیو1122نے اطلاع پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کرتے ہوئے ملبہ تلے دبے ہوئے محسن کو مردہ حالت میں نکال لیا گیا ،جبکہ موقع پر معمولی زخمی ہونے والے دوافراد کو ریسکیونے طبی امداد کے بعد فری کردیا گیا۔بتایا جاتاہے کہ بارش کے باعث لودھراں تاچیچہ وطنی مختلف مقامات پرسگنل سسٹم خراب ہوگیاجس کی وجہ سے مسافرٹرینوں کو پیپرلائن کلیئرکے تحت چلایاجارہاہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق بارش کے باعث ریلوے کے سنٹرل بیس لاکنگ سسٹم میں نمی آجاتی ہے۔جس کی وجہ سے سگنل سسٹم درست کام نہیں کرتا۔نمی ختم ہوتے ہی سسٹم خودبہ خودٹھیک ہوجائیگا۔آئندہ دوروزتک مزیدبارشوں کی پیش گوئی کومدنظررکھتے ہوئے ریلوے انتظامیہ نے ٹرین ڈرائیوروں اور دیگر آپریشنل سٹاف کوبھی الرٹ محفوظ ٹرین آپریشن جاری رکھنے کے لئے ہدایات جاری کی ہیں۔ملتان میں خاص طور پر رشید آباد چوک ہائیکورٹ و نشتر چوک شریف پورہ گھنٹہ گھر چوک ممتاز آباد وحدت کالونی ماڈل ٹاؤن زکریا ٹاؤن شالیمار کالونی سورج میانی گل گشت کینٹ ایریا سمیت نشیبی علاقے اور گلی محلے بارش غ پا میں ڈوب گئے کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔چک نمبر ایک ایمآر میں گزشتہ رات ہونے والی تیز بارش کے باعث محمد طاہر ، محمد کاشف اور محمد راشد کے گھروں میں بارش کا پانی داخل ہونے پر گھر کی دیواریں زمین بوس ہوگئی ، اطلاع پاکر مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ، پولیس کے مطابق گھروں کی دیواریں گرنے سے دولاکھ روپے کا مالی نقصان ہوا ہے۔وہاڑی میں مسلم لیگ ن کامقامی راہنماراؤمحمدطیب جمیل شدیدبارش کے دوران غلہ منڈی میں واقع اپنی دکان کی دیکھ بھال کرنے کیلئے غلہ منڈی جا رہا تھاتواسی دوران راؤمحمدطیب جمیل کادوست محمدساجدناشتہ کاسامان لینے کیلئے بازارآیاتودونوں کی ملاقات کارخانہ بازار میں ہوگئی دونوں نے دکان کھولنے کیلئے جیسے ہی شٹرکوہاتھ لگائے توشٹرمیں بجلی کاکرنٹ آیاہواتھابجلی نے دونوں کواپنی گرفت میں لے لیاکرنٹ لگنے سے دونوں نوجوان موقع پرہی جان بحق ہوگئے اورجھٹکالگنے سے ان کی نعشیں بارش کے پانی میں جاگریں کرنٹ کے باعث 40 منٹ تک نعشیں پانی میں رہیں۔وہاڑی میں گزشتہ رات ہونے والی موسلا دھار بارش نے جھل تھل ایک کردیا ،مسلسل آٹھ گھنٹہ سے زائد دیر تک برستے والی بارش کے باعث شہر کا مین گرڈ اسٹیشن بند ہوگیا،کئی گھنٹوں تک بجلی کی سپلائی معطل رہی۔کرم پور میں جامع مسجد اویسہ کے مؤذن حکیم محمد بخش جامع مسجد اویسہ میں کرنٹ لگنے سے انتقال کر گئے۔ بورے والا میں طوفانی بارش نے جل تھل کر دیا بارش کے دوران نواحی گائوں 415/ ای بی میں غریب محنت کش غلام مرتضی کے مکان کی چھت گرنے سے ملنے تلے دب کر جاں بحق ہو گیا جبکہ نواحی آبادی مدینہ کالونی میں غریب مکینک محسن علی اپنی ورکشاپ کا شٹر کھولنے لگا تو شٹر میں کرنٹ تھا جسکے ساتھ چھو کر وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا بجلی اور سیوریج کا نظام بری طرح درہم برہم ہو گیا نشیبی علاقے،شہر کی اہم شاہراہیں،سرکاری دفاتر اور متعدد مکان پانی میں ڈوب گئے پورا شہر ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگامتعدد کچے مکانات اور سرکاری سکولوں کی دیواریں بھی منہدم ہو گئیں بجلی کو پول،درخت اور تاریں ٹوٹ کر زمین پر آ گریں نکاسی آپ کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا۔ماچھیوال میں گزشتہ رات گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش مسلسل آٹھ گھنٹے بارش کے باعث بجلی کے فیڈرز ٹرپ‘ متعدد دیہات زیرآب آگئے۔ کوٹ ادو میں علی الصبح موسلا دھار بارش نے جل تھل کردیا، نشیبی علاقے زیر آب آگئے، بارش سے میپکو کا ترسیلی نظام بھی متاثر کئی فیڈر بند ہو گئے موسلادھار بارش سے گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا۔ میلاد کو نسل کبیروالا کے راہنماء مجا ہد اقبال سعیدی کی بھتیجی ،ظفر اقبال کی صاحبزادی نو یں جماعت کی طالبہ گزشتہ روز کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئی،جس کی نما ز جنازہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کے سبزہ زار میں ادا کی گئی،نما ز جنازہ میں تاجروں،صحا فیوں، شہریوں کی کثیرتعدادشریک ہو ئی،مرحو مہ کے ایصا ل ثواب کے لئے قل خوانی آج صبح9بجے جامع مسجد قادریہ ککڑہٹہ روڈ میں ادا کی جائیگی۔لودھراں میں دوران بارش مکان کی چھت پر پانی جمع ہونے سے چھت گر گئی جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی چک نمبر 53 ایم میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔حادثہ کے نتیجے چھ افراد زخمی ہوئے ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد رورل ہیلتھ سنٹر 53 ایم منتقل کر دیا۔زخمی ہونے والوں میں 3 بچے ایک خاتون اور 2مرد شامل ہیں۔ دنیاپور اور گردو نواح میں طوفانی بارش،متعدد مکانات منہدم، بجلی کے پول گرگئے بعض علاقوں میں کئی گھنٹے بجلی کی سپلائی معطل رہی میلسی چوک میں بجلی کا پول گرنے سے شہر 7 گھنٹے تاریکی میں ڈوبا رہا جبکہ بازار اور مارکیٹوں میں بارش کا پانی دکانوں میں داخل ہوگیا ۔قطب پور میں شدیدآندھی اورطوفانی بارش کے بعد بجلی کی سپلائی کئی گھنٹے معطل،ٹرانسفارمر جلنے سے پانی ناپید،شہری پریشان۔ شدیدآندھی اور کئی گھنٹے برسنے والی طوفانی بارش کے بعد بجلی کی سپلائی کئی گھنٹے کے لئے معطل ہوگئی۔محلہ سادات میں بجلی کا ٹرانسفارمر جل گیا جسے کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی مرمت کے لئے نہیں بھیجا جا سکا۔ چوک میتلا کے علاقہ بستی کوٹلی ہاشم کے رہائشی محمد نعیم بھٹی کی بیوی زرینہ بی بی اپنے گھر میں پانی حاصل کرنے کے لئے پانی کی موٹر چلانے لگی تو آچانک پانی کے پائپوں میں کرنٹ آنے کے باعث زرینہ بی بی موقع پر جابحق ہوگئی متوفیہ زرینہ بی بی تین کم سن بچوں کی ماں تھی اور خاوند محنت مزدوری کرنے کے لئے سعودی عرب میں مقیم ہے۔بدھلہ سنت کے علاقے میں موسلا دھار اور طوفانی بارش کے بعد پانی کے تیز بہائو سے ٹرپئی والی نہر میں چک 9ٹی کے قریب 30فٹ چوڑا شگاف پڑگیاجس سے تقریباً600ایکڑ رقبے پر پھیلی کپاس، جوار،مکئی،دھان کی پنیر کو شدید نقصان پہنچا۔بدھلہ سنت میں موسلا دھار طوفانی بارش سے کئی مکانوں کی چھتوں کو نقصان پہنچا ، دیواریں گر گئیں، سڑکوں اور گلیوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا، بدھلہ سنت کا قدیمی تالاب پانی کا بہائو برداشت نہ کر سکا اور تالاب ابل پڑا جس سے جامع مسجد روڈ اور اس سے ملحقہ دکانات میں پانی داخل ہو گیا۔ مخدوم رشید شہر و گردونواح میں گزشتہ رات طوفانی بارش نے شہر بھر میں سیوریج کانظام نہ ہونے کی وجہ سے گلیاں چھوٹے چھوٹے جوہڑوں کا منظر پیش کرنے لگیں درگاہ حضرت مخدوم عبدالرشید حقانی ؒ کے صحن میں سیوریج کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے پانی برآمدہ میں داخل جبکہ کئی قبریں بھی مسمار ہو گئیں، محلہ کرم شاہی ، محلہ ٹینکی ، محلہ عمر جتی سلطان ، رشیدیہ کالونی و دیگر جگہوں پر گندہ پانی گھروں میں داخل ہوگیا ،تیز بارش کے سبب 9کسی مائنر اور گھڑیالہ مائنر بھی مختلف جگہوں سے ٹوٹ گئیں، پانی فصلوں میں داخل ہونے سے متعدد ایکڑز فصلیں تباہ ہو گئیں اہل علاقہ غلام عباس شاہ ، نوید شاہ ، فہد شاہ ، محسن شاہ ، جاوید شاہ ، شیر زمان ، محمد شاہد، محمد زوہیب ، ملک راشد ، ظفر اقبال ،عطاء اللہ ، عمران ، محمد نذیر ، وجاہت و دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سیوریج کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے شہر بھر میں 5بڑے گندے پانی کے تالاب ہیں، جن کی وجہ سے نہ صرف زیر زمین پانی خراب ہے بلکہ نہانے اور کپڑے دھونے کے قابل بھی نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن