لاہور ( پ ر) حکومت ادویات کی قیمتوں میں اضافے کوکنٹرول کرے۔ موجودہ حکومت کے دوسالہ دورمیں چھ مرتبہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوچکاہے ۔اتنے کم وقت میں ادویات کی قیمتوں میں اس قدرتیزی کے ساتھ اضافہ کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔ان خیالات کااظہار انجمن ناشران قرآن پاک کے صدرکاشف اقبال نے کیا۔انہوں نے کہا کہ خطے میں دیگرممالک کے مقابلے میں پاکستان میں پہلے ہی ادویات کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں ۔
حکومت ادویات کی قیمتوں میں اضافے کوکنٹرول کرے:کاشف اقبال
Jul 22, 2020