نئی دہلی (این این آئی)بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنماء راہول گاندھی نے حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی پر انتہائی منظم انداز سے جھوٹ بولنے کا الزام لگادیا۔بھارتی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ بی جے پی کورونا ٹیسٹنگ روک کر اور اموات کی غلط تعداد بتا کر گمراہ کررہی ہے، ملکی معیشت کے اعداد و شمار کو بھی غلط طریقوں سے پیش کیا جارہا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین کے ساتھ حالیہ کشیدگی پر بھی عوام سے جھوٹ بولا جارہا ہے۔راہول گاندھی نے خبردار کیا کہ جب جھوٹ اور دھوکے بازی کا پردہ چاک ہوگا تو بھارت کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
بی جے پی حکومت کرونا اموات اور چین کے ساتھ کشیدگی پر جھوٹ بول رہی ہے: راہول گاندھی
Jul 22, 2020