مصر نے 30 ملین کرونا ویکسین بک کرلیں

قاہرہ(اے پی پی) مصری وزیر صحت ھالہ زاید نے کہا ہے کہ کورونا وائرس انٹرنیشنل ویکسین کی 30 ملین خوراک بک کی ہیں۔المصری الیوم کے مطابق مصری وزیرصحت نے کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی برطانیہ میں سٹرازینکا کمپنی کی شراکت سے کورونا ویکسین بنانے کی تیاریاں کررہی ہے۔ اپنے یہاں ویکسین پروڈکشن یونٹ قائم کرنے کے لیے مصری کمپنی فاکسیرا کے عہدیداروں سے بات چیت کی ہے۔ھالہ زاید نے بتایا کہ مصر نے 400 ملین ویکسین میں سے 30 ملین اپنے لیے بک کی ہیں۔ یہ ویکسین ستمبر میں تیار ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن