سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 4ماہ میں 30 ارب روپے کا نقصان

کراچی(سٹاف رپورٹر)کورونا وائرس سے پھیلنے والی وبا کے باعث ہوا بازی کی صنعت متاثر ہونے سے پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو چار ماہ میں 30 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ڈائریکٹرجنرل سول ایوی ایشن حسن ناصر جامی کے مطابق کورونا وائرس کے بعد پیدا ہونے صورت حال کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی کوآمدنی کی مد میں ماہانہ 8ارب روپے نقصان ہورہا ہے جبکہ مارچ سے اب تک 30ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔ڈی جی سی اے اے کے مطابق تمام ایئرلائنز نے سول ایوی ایشن سے فی ال حال ایئرپورٹ چارجز نہ لینے کی درخواست کی ہے اس متعلق معاملہ سی اے اے بورڈ کو بھیج رہے ہیں۔ بورڈ کی منظوری کے بعدایئرلائنز کے سی اے اے چارجز کو کورونا کے بعد لینا شروع کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...