ایف اے ٹی ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے اہم ترامیم کی منظوری

Jul 22, 2020

اسلام آباد (عترت جعفری)بیئرر شئیرز، بیئرز شیئرز وارنٹس،بئیرز طرز کی ڈیٹ سیکیورٹیز پر پابندی لگا دی جائے گی ،اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنانسنگ کی روک تھام کے لئے کمپنیز ایکٹ مین ایف اے ٹی ایف کی شرائط کو پورا کرنے کے لئے اہم ترامیم کی منظوری دی گئی ہے ،کابینہ سے منظوری ملنے کے بعد امکان ہے کہ اسے آ ر ڈی نینس کے ذریعینافذ کئے جانے کا امکان ہے ،کمپنیز قانون کی سیکشن 60میں ایک نئی سیکشن 60اے ڈالی جائے گی ،جس کے ذریعے کمپنیوں کی طرف سے منی لانڈرنگ کی روک تھا م کی جائے گی ،اس سے ایف اے ٹی ایف کی شرط نمبر24پوری ہو جائے گی جو اکتوبر2019میں جاری ہوئی تھی جس مین کہا گیا تھا کی بیئرر نوعیت کی وجہ سے ان کی غلط استعما ل کا خدشہ ہے ،اسی طرح کمپنیز قانون کی سیکشن123 میں ایک نئی سیکشن123اے ڈالی جائے گی جس کے تحت ہر کمپنی کو ایس ای سی پی کو بتانا پڑے گا کہ کمپنی کا حتمی ’’بینی فیشیل اونر‘‘ کون ہے ،اگر کوئی کمپنی ختم ہو جاتی ہے ،اس کے ایڈ منسٹریٹر، لکیویڈیٹرزکمپنی کے خاتمہ کے پانچ سال تک اس کے بینی فیشیل اونر شپ کا ریکارد رکھیں گے ۔

مزیدخبریں