پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور ہائیکورٹ میں ملٹری کورٹ سزاؤں کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس ناصر محفوظ نے کی۔ وزارت دفاع کی جانب سے 50 کیسوں کا ریکارڈ عدالت میں جمع کر دیا گیا اور دیگر کیسوں کا ریکارڈ جمع کرانے کیلئے مزید مہلت کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے وزارت دفاع کو ایک ماہ میں جواب جمع کرانے کا حکم دیتے کہا کہ ایک ماہ میں ریکارڈ جمع نہیں کیا تو فی کیس روزانہ دس ہزار روپے جرمانہ نہ ہوگا۔
پشاور ہائیکورٹ :ملٹری کورٹس سزاؤں کیخلاف اپیلیں وزارت دفاع کو ایک ماہ میں جواب جمع کرانے کا حکم
Jul 22, 2020