مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس اے پی سی سے قبل بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد (محمد نواز رضا/ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد سے قبل پارٹی کا اعلی سطح کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا جس میں اے پی سی کا ایجنڈا تیار کیا جائے گا ۔اجلاس میں کہا گیا کہ اس بات فیصلہ کرنا ہے کہ اپوزیشن نے حکومت کے خلاف کس حد تک جانا ہے ۔وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک چلائی جائے گی یا عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جائے گی اور آخری آپشن اجتماعی استعفوں پر غورکرنا ہو گا اجلاس میں دو تین ارکان نے پیپلز پارٹی پر اعتبار نہ کرنے کی بات کی تا ہم پارٹی قیادت کی طرف سے کہا گیا کہ حالات کے مطابق ہمیں مل کر چلنا ہو گا پارٹی قیادت نے اس معاملہ مزید بات کرنے سے روک دیا تاہم پارٹی دو تین ارکان نے پیپلز پارٹی کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا اجلاس میں پارٹی کی تنظیم سازی مکمل کرنے پر زور دیا گیا اجلاس کی صدارت راجہ محمد ظفر الحق اور خواجہ سعد رفیق نے کی اجلاس سے مرتضی جاوید عباسی ، خواجہ سعد رفیق ، میاں جاوید لطیف ، علی گوہر ، شیخ فیاض ، مشاہد حسین سید چوہدری اشرف رائو اجمل اور دیگر ارکان نے خطاب کیا اجلاس میں پارٹی ڈسپلن پر زور دیا گیا اور کہا گیا کہ جن اضلاع میں باہمی اختلافات کی وجہ سے تنظیم سازی کا کام مکمل نہیں ہو سکا اسے مکمل کیا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...