رحیم یار خان (کرائم رپورٹر) حکومت پنجاب نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکے اضلاع کی ضلعی حکومتوں کوہدایت جاری کی ہے کہ وہ سرکاری بقایاجات کی وصولی کی مہم کوتیزکریں اورپرانے نادہندگان کے خلاف بلاامتیازکارروائی عمل میں لائیں۔حکومت نے ہدایت کی کہ محکمہ مال کے ریونیوریکارڈکی کمپیوٹرائزیشن کے لیے محکمانہ امورکوتیزرفتاریسے مکمل کریں تاکہ محکمہ مال میں جدت لانے سے متعلق حکومتی اقدامات کے ثمرات جلدعوام تک پہنچ سکیں ریونیوکیسزکوبھی جلدنمٹایاجائے کسی قسم کی کوتاہی یاغفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
سرکاری بقایاجات کی وصولی مہم کوتیزکرنے کی ہدایت
Jul 22, 2020