اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نیرریٹائرڈ ملازمین کی پنشن ادائیگی نجی بنک کو آوٹ سورس کرنے کیخلاف ایک اور درخواست پر فریقین کو نوٹسسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران فریقین نے مرکزی درخواست پر جواب جمع کرنے کے لئے مزید وقت کی استدعا کی،چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ یہاں نیشنل بنک کا ہیڈ کون ہے؟ جس پربنک کی خاتون وکیل نے اسلام آباد میں اپنے سینئر عہدیدار سے لاعلم کااظہار کردیا، عدالت نے مرکزی درخواست پر عدالت نے پوسٹل سروسز، کنٹرولر جنرل ملٹری اکاونٹس اور اکانٹنٹ جنرل کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔
پنشن ادائیگی نجی بنک کو آوٹ سورس کرنے کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹسزجاری
Jul 22, 2020