اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے نیب کے چہرے سے نقاب اتاردیا ہے ، بیان میں انہوں نے کہا کہ نیب اور چیئرمین نیب کی ساکھ ختم ہو چکی ہے ، بلاول بھٹو زرداری کا نیب پر سیاسی انجنیئرنگ کرنے کی بات سچ ثابت ہوئی ، آمر اور ان کی باقیات احتساب کوسیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہیں،چیئرمین نیب کا مزید عہدے پر رہنااخلاقیات کے منافی ہے ، آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو جیل میں رکھا گیا ،سید خورشید شاہ اب بھی نیب کے پاس یرغمال ہیں ، وقت آگیا ہے کہ نیب کی تحویل میں ہلاکت کو قتل قراردیا جائے۔پی ٹی آئی سیاسی خانہ بدوشوں کی سرکس تھی ۔