دنیا بھرمیں کورونا کیسز کی تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ سے تجاوزکرگئی

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد ایک کروڑ 50لاکھ 93 ہزار 876ہوگئی ۔مہلک وائرس سے اب تک 6 لاکھ 19 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ۔
دنیا بھرمیں  کورونا کے وار تھم نہ سکے ، امریکہ عالمی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے ایک روز میں 67ہزار سے زائد کیسز  متاثرہ افراد کی تعداد 40لاکھ 28ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ  اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 953 تک پہنچ چکی ہے ۔ برازیل میں 21 لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور 81 ہزار 597 اموات ہوئی ہیں ۔ بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 94ہزارسے زائد ہے اور 28 ہزار 770 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے سرکاری سروے میں ہر چار میں سے ایک فرد کے کورونا سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
روس میں کورونا سے 7 لاکھ 83ہزار 328 افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 580 ہو گئی ہے۔ پیرومیں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہزار579 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 62 ہزار سے زائد ہےمیکسیکو میں ایک دن میں 6ہزار سے زائد کیسزرپورٹ ہوئے جس کے بعد اب تک میکسیکو میں تین لاکھ 56 ہزار 255 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور 40 ہزار 400 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 34 ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور 8 ہزار 677 ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار424 ہوگئی ہیں جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد تین لاکھ13 ہزار سے زائد ہے۔
برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 45 ہزار 422 ہو گئی ہے جبکہ 2 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔ ایران میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 78 ہزارسے زائد ہوگئی ہے اور14ہزار634 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
اٹلی میں کوروناسے 35 ہزارسے زائد افراد ہلاک جبکہ مریضوں کی تعداد2 لاکھ 44 ہزار سے تجاوز کر گئی ۔ سعودی عرب میں 2557 اموات جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2لاکھ 55 ہزار سے زائد ہوچکی ہے ۔ ترکی میں 5 ہزارسے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ 221,500 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ جرمنی اوربیلجیم میں 9 ہزار، فرانس میں 30 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ دنیا بھر میں کورونا سے 91 لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن