ناموس رسالت جانوں سے عزیز، ملک دشمن ایجنڈا ناکام ہوگا، مولانا عبدالخبیر

کراچی (نیوزرپورٹر) بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب اور چیئر مین مجلس علماپاکستان مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے کہاہے کہ ناموس رسالت مآب ﷺ وخلفائے راشدین،امہات المومنین، صحابہ کرام و اہل بیت اطہار رضوان اللہ علیہم اجمعین کی عزت و ناموس ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے، اور ان کا تقدس و تحفظ ہمارا ایمان ہے اس پر ذرہ برابر بھی آنچ نہیں آنے دیں گے۔پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لئے اندرونی امن انتہائی ضروری ہے،دشمن طاقتیں ہمیشہ اس انتظار میں رہتی ہیں کہ اندرونی خلفشار پیدا ہو تاکہ ان کا ناپاک ایجنڈہ آگے بڑھ سکے ہم پیغام پاکستان کے تقاضوں کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کراچی پریس کلب میں مجلس علما پاکستان کے زیر اہتمام پیغام امن کانفرنس میں صدارتی خطاب میں کیا ۔ کانفرنس میں ڈائریکٹر جنرل وفاقی مذہبی امور سید مشاہد حسین موہرہ ، کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران ،مفتی ابو بکر محی الدین ، مولانا قاری اللہ داد ،مولانافیروز الدین رحمانی،علامہ سید علی کرار نقوی ،مولاناحافظ محمد سلفی، ،مولانا عبد المالک بروہی ،مفتی منیر احمد طارق ، مولانا عبید اللہ پنہور ، مولانا خالد محمود ندیم ،مولانا قر العین عابدی و دیگر نے بھی شرکت کی ۔مولانا عبدالخبیر آزاد میں کہاکہ کانفرنس کے ذریعے اخوت، محبت، رواداری، برداشت اور اتحاد کو مضبوط بنانے میں بہت مدد ملے گی،ہم ملک دشمن قوتوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ تمہارا ملک میں انتشارکا ناپاک ایجنڈہ ناکام ہوگا، پاکستان میں فرقہ واریت کی آگ بھڑ کانے کی جو سازشیں ہو رہی ہے وہ ساری کی ساری ناکام ہوں گی،آج تمام مسالک کے علمامتحد اور ایک پلیٹ فارم پر جمع ہیں ،ہم نے ماضی میں بھی دشمن قوتوں کے ایجنڈہ کو ناکام بنا یا ہے، اور آئندہ بھی ناکام بناتے رہیں گے، دشمن کی کوئی سازش اور حربہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے، جو عناصر ملک دشمن قوتوں کے اشارے پرملک میں انتشار اور فرقہ واریت کو ہوا دینا چاہتے ہیں ،انہیں ناکامی اور رسوائی کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ملے ملیگا۔انہوں نے کہاکہ مجلس علماپاکستان نے پورے ملک میں پیغام پاکستان کو عام کیا ہے اور پھیلایا ہے مجلس کے زیر اہتمام کراچی سے لنڈی کوتل تک پیغام پاکستان آگے بڑھایا گیا ہے، اس سے قبل ہم نے لاہور پریس کلب ،اسلام آباد پریس کلب اور پشاورپریس کلب میں پیغام امن کانفرنسز منعقد کرچکے ہیں ۔مولانا عبدالخبیر ٓزاد نے کہاکہ پاکستان کے استحکام اورسلامتی کو مضبوط بنانے میں ہماری قابل فخر افواج اور سیکورٹی اداروں نے لازوال اور مثالی قربانیاں دی ہیں ۔علماکا مکمل تعاون افواج پاکستان کے ساتھ ہے ۔پیغام پاکستان کو کامیاب بنانا علماسمیت تمام طبقوں کی ذمہ داری ہے انڈیا کشمیر میں جو مظالم ڈھا رہا ہے، نہتے اور مجبور کشمیری مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کررہا ہے مودی کو اس کا حساب دینا ہوگاان شااللہ،مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرنا ہوگا ، ہم قومی ویژن کو کامیاب بنائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...