جاپانی حکومت ٹریول بکنگ منسوخ کرانے والوں کو معاوضہ ادا کرے گی

Jul 22, 2020 | 12:02

ویب ڈیسک

حکومت جاپان کورونا وائرس کی عالمی وبا سے شدید متاثر ملکی سیاحتی صنعت کو سہارا دینے کے لیے چلائی گئی بڑی مہم کی پالیسی دوبارہ تبدیل کر رہی ہے۔ٹرانسپورٹ اور سیاحت کے وزیرآکابا کازویوشی کا اب کہنا ہے کہ لوگوں کو ٹوکیو سے یا ٹوکیو کے ان دوروں کی منسوخی کا جرمانہ ادا نہیں کرنا پڑے گا جنہیں اس مہم سے خارج کر دیا گیا ہے۔بدھ کے روز سے شروع ہونے والی ”گو ٹو“ مہم میں حکومت نے لوگوں کے اندرون ملک سفری اخراجات جزوی طور پر پورے کرنے کے لیے اعانت کی پیشکش کی ہے۔

مزیدخبریں