متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی ریاست ابوظہبی میں چھ ماہ کے دوران حفاظتی بیلٹ نہ باندھنے کی 22 ہزار خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ابوظہبی محکمہ ٹریفک نے ڈرائیوروں اور مسافروں سے کہا ہے کہ وہ سب کی سلامتی کی خاطر حفاظتی بیلٹ ضرور استعمال کریں۔
اس میں ان کا بھی فائدہ ہے اور دیگر کا مفاد بھی ہے۔الامارات الیوم کے مطابق محکمہ ٹریفک نے بیان میں کہا کہ یکم جنوری سے جون 2020 کے آخر تک حفاظتی بیلٹ کی پابندی نہ کرنے پر 22 ہزار 162 ٹریفک خلاف ورزیاں ریکارڈ پرآئی ہیں۔ ابوظہبی میں حفاظتی بیلٹ نہ باندھنے پر ڈرائیور اور سواریوں پر 400 درہم کا جرمانہ کیا جاتا ہے۔