فائزر ویکسین کی 14ہزار خوراک کی نئی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

Jul 22, 2021 | 11:47

ویب ڈیسک

اسلام آباد: بیرون ملک جانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری، امریکی کمپنی کی تیار کردہ فائزر ویکسین کی مزید کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق 14 ہزار خوراکوں پر مشتمل فائزر ویکسین کی کھیپ غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے اسلام آباد پہنچی،اسلام آباد ایئرپورٹ پرمعلقہ حکام نے فائزر ویکسین ای پی آئی کے حوالے کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فائزر ویکسین کو ای پی آئی کے مرکزی گودام میں منتقل کیا گیا جہاں اسے الٹرا کولڈ چین فریج میں رکھا گیا ۔
یاد رہے کہ پاکستان نے فائزر کے ساتھ 13 ملین خوراک خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔ کوکس کمپنی نے گذشتہ ماہ پاکستان کو 1600 خوراکیں فراہم کی ہیں جبکہ فائزر سے اس ماہ مزید ویکسین کی فراہمی کا امکان ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز این سی او سی نے کہا تھا کہ بیرون ملک جانے والے افراد اور طلبا کیلئے موڈرنا ویکسین کی وافرمقدار ویکسی نیشن سینٹرز کو مہیا کر دی گئی ہے۔عید کے موقع پر این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ احکامات اور عید کی نماز اور قربانی کے حوالے سے مخصو ص ایس او پیز پر عمل درآمد کو نہایت اہم قرار دیاگیا۔ اس ضمن میں تمام صوبوں کی انتظامیہ کو ایس او پیز پہ عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں