چین پاکستان اقتصادی راہداری کے چیئرمین ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ درہ خنجراب کے قریبی علاقوں میں سی پیک کے تحت مویشیوں اور ماہی گیری کے شعبوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ایک ٹویٹ میں چیئرمین نے کہا کہ متعلقہ شعبوں سے مستفید ہونے کی راہ میں آنے والے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقے کے دورے کے دوران انہوں نے مقامی کاشتکاروں سے ملاقات کی اور اُن سے فصلوں اور پیداوار سے متعلق بات چیت کی۔