راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)عید الاضحٰی کے دوسرے روز ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے .38 ہزار سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہو گئیں جبکہ مری میں صرف3200گاڑیوں کی گنجائش ہے. چیف ٹریفک افسر رائے مظہر اقبال بھی اضافی وارڈنز کی نفری سمیت مری پہنچ گئے. انہوں نے کہا کہ کرونا ویکسین سر ٹیفیکیٹ کے بغیر مری میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی ہے .ٹریفک پولیس کے 340اہلکار سیاحوں کی سہولت کے ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں .سی ٹی او رائے مظہر اقبال نے کہا کہ بے پنارہ رش ہونے کی وجہ سے سیاحوں کو دقت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ پارکنگ کی کمی کے باوجود ٹریفک پولیس کے اہلکار بھرپور محنت کر رہے ہیں تاکہ سیاحت کے لئے آنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے. شہری دوران ڈرائیونگ لائن اور لین کی پابندی کریں، غیر ضروری پارکنگ نہ کریں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں.