ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ان کا ملک ترک قبرص کی حیثیت تسلیم کرانے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کرے گا۔عیدالاضحی کے موقع پر جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ارکان سے ویڈیو خطاب میں انہوں نے کہا کہ ترک قبرص اپنی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ترک صدر نے کہاکہ یہ قبرص کے تنازعہ کے حل کی کلید ہے۔اقوام متحدہ کی جانب سے تنازعہ کے جامع حل کی سفارتی کوششوں کے باوجود یونان اور ترکی کے درمیان قبرص کا مسئلہ گزشتہ کئی عشروں سے تصفیہ طلب ہے۔