پاکستانی نژاد امریکی فوٹوگرافر کو سابق شوہر نے گولی مار کر قتل کر دیا

Jul 22, 2022 | 00:24

ویب ڈیسک

پاکستانی نژاد امریکی خاتون فوٹو گرافر کو ان کے سابق شوہر نے گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور خودکشی کرلی۔شکاگو پولیس کے مطابق 29 سالہ پاکستانی نژاد فوٹو گرافر ثانیہ خان نے چند روز قبل اپنی طلاق سے متعلق تفصیلات سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں، جس کے بعد ثانیہ کو ان کی شکاگو میں رہائشگاہ میں گولی مار کر قتل کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ امریکی ریاست الینوائے کے شکاگو میں پیش آیا جہاں پولیس کو ایک گھر سے 29 سالہ ثانیہ خان نامی خاتون کی لاش ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے سابق شوہر راحیل احمد بیڈ روم میں بے ہوشی کی حالت میں پڑے ہوئے تھے اور ان کے سر میں بھی زخم کا نشان تھا، زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دیدیا۔

مزیدخبریں