بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ دریا کا آلودہ پانی پینے سے بیمار‘ ہسپتال منتقل 

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگوانت مان دریا کا آلودہ پانی پی کر بیمار ہو گئے اور ہسپتال پہنچ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگوانت مان نے دریا کا آلودہ پانی پیدا تھا اور اسے اپنی خوش قسمتی قرار دیا۔ انہوں نے دریا کی صفائی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں آلودہ پانی پیا تھا۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب بھگوانت مان آلودہ پانی پینے سے پیٹ کی شدید تکلیف کا شکار ہو گئے۔انہیں دلی کے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی دریا کے پانی سے گلاس بھرکے پینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔ ویڈیو میں وزیراعلیٰ کے آلودہ پانی کے دوران لوگوں کو خوشی سے نعرے لگاتے بھی سنا گیا تھا۔
بھارتی وزیراعلیٰ بیمار

ای پیپر دی نیشن