راولپنڈی (اکمل شہزاد سے)اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ویزا کی ڈیجیٹل تصدیق کے نظام کی تنصیب کے حوالے سے سول ایوی ایشن کے اعلی حکام کا مشاورتی اجلاس بلایا گیا، ایئر پورٹ پر ویزہ ڈیجیٹل تصدیق کے نظام کو عمل شکل دینے کیلئے مختلف امور پر غور کیا گیا، ایئر پورٹ پر ڈیجیٹل ویزہ لیب کی تنصیب اور دیگر امور بھی زیر غور آئے، سول ایوی ایشن حکام نے مسافروں کو انٹرنیشنل معیارکے مطابق تمام سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدمات کا بھی جائزہ لیا، مسافروں کے ویزہ کی تصدیق ایک اہم مرحلہ ہے جس کی ایئر پورٹ پر فوری تصدیق سے مسافروں کو ایک بڑی سفری سہولت میسر ہو جائے گی، دوسری جانب انسانی سمگلنگ کا غیر قانونی کاروبار بھی بند کرنے میں مدد حاصل ہوگی، سول ایوی ایشن حکام نے اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں سے تعاون حاصل کرنے پر بھی کام شروع کردیا ہے، اس حوالے سے اہم اجلاس بھی چند دنوں میں طلب کیا جائے گا۔
اجلاس
سول ایوی ایشن کا اجلاس،ایئر پورٹ پر ویزا ڈیجیٹل تصدیق نظام پرغور
Jul 22, 2022