راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ، ممبر وارڈ 3 کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی ارشدمحمودقریشی نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت قائم ہونے کے بعد پوری وارڈمیں دوکروڑروپے سے زائد کے ترقیاتی کام کراچکا ہوں فنڈزفراہمی پر وزیراعظم شہبازشریف،وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز، ملک ابرارکاشکریہ اداکرتے ہیں،وارڈتین کے عوام کا دیرینہ مسئلہ قبرستان کا ہے جسکے کوششیں شروع کردی ہیں پانی کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے بھی اقدامات اٹھارہے ہیں،آج کی میٹنگ میں جس طرح اہلیان علاقہ نے مجھ پر بھرپور اعتماد کااظہار کیا ہے اس پر تمام احباب کاانتہائی مشکور ہوں ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی طرف سے بلائی گئی وارڈ3کے تمام ممبران کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،میٹنگ میں وارڈ 3 میں سے تمام لوگوں نے شرکت کی اور سب نے وارڈ تین میں مسلم لیگ کو مضبوط بنانے کیلئے تجاویز دیں اور اپنے گلی محلے کے مسائل بتائے،میٹنگ میں مسلم لیگ ن کے رہنماچوہدری طیب، ملک گلزار حسین،نعیم اکبر ،راجہ ایوب ،ظہور قریشی، جاوید قریشی ،حاجی جاوید ،چوہدری عامر، راجہ اعجاز سمیت دیگر بہت سے لوگوں نے شرکت کی۔
وارڈمیں2کروڑروپے کے ترقیاتی کام کراچکا ہوں،ارشدمحمودقریشی
Jul 22, 2022