پاکستان نرسنگ کونسل کیجانب سے رجسٹریشن کے عمل میں تاخیری حربے 

اسلام آباد(خبرنگار) پاکستان نرسنگ کونسل اسلام آباد آفس ملک بھر کے نرسنگ سٹاف کی رجسٹریشن کا زمہ دار ہے لیکن قواعد وضوابط پر عمل اور مطلوبہ تمام ضروری دستاویزات فراہمی کے باوجود رجسٹریشن اور دیگر امورکی انجام دہی کیلئے نرسنگ کونسل آنیوالوں کو شدید مشکلات کا سامنہ ہے رجسٹرار کے حکم پر دفتری اوقات میں دروازے بند کرکے اندر سے تالے لگا دیئے جاتے ہیں اور کسی بھی شخص کو اندر داخلے کی اجازت نہیں ہوتی اور نہ ہی دفتر کے ٹیلی فون نمبر پر کال اٹینڈ کیجاتی ہے جبکہ دفتر کا تمام کنٹرول چپڑاسی مافیا کے سپرد کرکے تمام افسران اپنے کمروں میں مقید ہو جاتے ہیں کوئی راہنمائی کیلئے موجود ہوتا ہے نہ کسی کی شنوائی ہوتی ہے رجسٹریشن کیلئے آنیوالے نرسنگ سٹاف کو انتظار گاہ میں گھنٹوں انتظار کی دقت کا سامنہ کرنا پڑتا ہے، نرسنگ سٹاف نے وزیر اعظم اور وفاقی وزہر صحت سے رجسٹرارنرسنگ کونسل کی برطرفی کا مطالبہ کیا ہے نوائے وقت نے رجسٹرار نرسنگ کونسل فوزیہ مشتاق سے بارہا انکے موبائل پر موقف جاننے کیلئے کول کی لیکن انہوں نے کال اٹینڈ کی نہ میسج کا جواب دیا۔

ای پیپر دی نیشن