کلاڈ ٹرانسفارمیشن،میزان بینک نے ہواوے کے ساتھ اشتراک کر لیا  

اسلام آباد(نا مہ نگار)میزان بینک اور ہواوے پاکستان نے کلاڈ ٹرانسفارمیشن اور تکنیکی جدت پر توجہ مرکوز کرنے والے منصوبوں کے ذریعے اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم کرنے کیلئے ایک مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو)پر دستخط کر لئے۔ کلاڈ ٹیکنالوجی ڈیٹا کیپچر، سٹوریج اور تشریح کے عمل کو مرکزی بنا سکتی ہے۔بینکنگ میں کلاڈ ٹرانسفارمیشن کی ترقی پوری دنیا خا ص کر پاکستان میں بھی ہو رہی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان بھی موجودہ ریگولیٹری فریم ورک کا جائزہ لے رہا ہے تاکہ بینکوں کو جدید کلاڈ ٹیکنالوجیز اپنانے کی اجازت دی جا سکے۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے میزان گروپ ہیڈ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اینڈ انوویشن اقبال علی خان نے کہا کہ کسٹمرسروس میں بہترین کارکردگی، تجربے کو بڑ ھانے کیلئے میزان بینک کی توجہ ڈیجیٹل تبدیلی پر مرکوز ہے، میزان گروپ ہیڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی فیض الرحمان ، ہو اوے کے اعلی نمائند ے بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن