وفاقی پولیس کے شعبہ تعلقات عامہ کی از سرنو تشکیل، سٹینڈنگ آرڈر جاری

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) کیپیٹل پولیس کیلئے شعبہ تعلقات عامہ کو از سرنو تشکیل دے دیا گیا جس کے متعلق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے سٹینڈنگ آرڈر جاری کردیا ،جس کے تحت پولیس پبلک ریلیشنز برانچ قائم کر دی گئی جس کے باقاعدہ سٹینڈنگ آرڈرز جاری کردئیے گئے ہیں اس برانچ کی سپرویژن ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز کریں گے جبکہ سنٹر ل پولیس آفس میں ایک اسلام آبادکیپیٹل پولیس پی آراو ہوں گے جبکہ تمام ڈویژنز میں ایک ایک ڈی پی آراو تعینات کئے گئے ہیں جو اپنے ڈویژنز کے متعلق تمام انفارمیشن اپنے ڈو یژ ن کی کمانڈر کی منظوری کے بعد آئی سی ٹی پی آر او کو بھیجیں گے آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ شعبہ تعلقات عامہ کو از سرنو تشکیل دینے کا ویژن "مطلع رہنا اور مطلع رکھنا'ہے جبکہ اس برانچ کا مقصد درست اور بروقت انفارمیشن شئیر کرنااورتمام ڈویژن کے درمیان کو آرڈ ینیشن کو مزید مضبوط کرنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن