حکومت یونیورسٹی اساتذہ و ملازمین کیلئے 15 فیصد سپیشل الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری کرے: محمد ریاض‘ فرخ ارسلان

Jul 22, 2022

ملتان(خصوصی رپورٹر) بہاء الدین زکریا یونیورسٹی اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد ریاض اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے سول سروسز سرکاری ملازمین کے لیے 15 فیصد اسپیشل الاؤنس کا اجراء قابل تحسین ہے لیکن ان کے ساتھ یونیورسٹی اساتذہ اور ملازمین کو شامل نہ کرنا قابل مذمت ہے تاہم حکومت کو چاہئے  کہ یونیورسٹی اساتذہ، افسران اور ملازمین کیلئے بھی مزکورہ الاؤنس کے اجراء کا نوٹیفکیشن جلد از جلد جاری کرے۔ نظر ثانی نہ کی تو اس ضمن میں ملک گیر احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔

مزیدخبریں