فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنزعمارجاویدکی سربراہی میں بڑی کارروائی کر کے 400 لٹر ملاوٹی اور غیرمعیاری دودھ موقع پرضائع کرکے گوالوں کو 51,000 روپے جرمانے بھی عائد کئے۔ ٹیموں نے مختلف علاقوں میں 13 دکانوں پر دودھ کے معیار کو چیک کیا اور دودھ ملاوٹی ہونے پر ایکشن لیا۔