سیکوریٹیز ایکسچینج کمیشن نے ایس آر او ریگولیشنزجاری کر دئیے

Jul 22, 2022

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)سیکوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے  پاکستان میں سیلف ریگولیٹری آرگنائزیشنز (SROs) کے کلچر کو فروغ دینے کے پیش نظر، سیلف ریگولیٹری آرگنائزیشنز (رجسٹریشن) ریگولیشنز، 2022 جاری کر دی ہیں۔ یہ ریگولیشنز کارپوریٹ سیکٹر کی ترقی، بہتر مالیاتی خدمات کا فروغ اور سرمایہ کاروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کے بہتر تحفظ میں معاون ثابت ہوں گئیں۔ایس آر او ریگولیشنزSROs کی رجسٹریشن کا فریم ورک فراہم کرتے ہیں، جس میں ایس ای سی پی ایکٹ 1997 کے تحت ایس آر او کی رجسٹریشن کے فارم اور طریقہ کارکی وضاحت شامل ہے۔اس فریم ورک  میں کمپنی کے پروموٹرز، ڈائریکٹرز، چیف ایگزیکٹو اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرپرسن پر لاگو ''فٹ اینڈ پراپر کے معیار'' کی شرائط بھی شامل ہیں۔ سیلف ریگولیشنز کسی بھی انڈسٹری میں اصول اور معیارات کے نفاذ کا ایک  موثر طریقہ ہے جو کہ کئی ترقی یافتہ ممالک میں رائج ہے۔  سیلف ریگولیٹری آرگنائزیشن کے پاس کسی بھی متعین انڈسٹری یا سیکٹر سے متعلق معیارات بنانے اور انہیں نافذ کرنے کے لیے مناسب اختیارات حاصل ہوتے ہیں۔  ایس آر اوز خاص طر پر انڈسٹری کے اخلاقی رویوں اور اصولوں کے حوالے سے آگہی اور مقبولیت پیدا کرنے میں معاون ہوتے  ہیں کیونکہ ان کے قواعد عموماً سماجی اصولوں اور مارکیٹ کے طرز عمل پر مبنی ہوتے ہیں۔سیلف ریگولیٹری آرگنائزیشنز (رجسٹریشن) ریگولیشنز، 2022 ایس ای سی پی کی ویب سائٹ (لنک)  پر فراہم کر دئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں