اتنی چھوٹی عمر میں عبداللہ شفیق جیسی اننگز میں خود نہیں کھیل سکا: محمد یوسف

Jul 22, 2022

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ اتنی چھوٹی عمر میں عبداللہ شفیق جیسی اننگز میں خود بھی نہیں کھیل سکا۔ٹیم نے جس طرح ہدف کا تعاقب کیا بطور بیٹنگ کوچ فخر ہے پہلی اننگزمیں جس طرح بابرکھیلے بہت کم ایسا دیکھنے کو ملتا ہے دوسری اننگزمیں بھی بابراعظم نے دبائومیں اچھی بیٹنگ کی۔
 بابراعظم نے عبداللہ کیساتھ بیٹنگ کرتے ہوئے تجربہ دکھایا‘ بابر دونوں اننگز میں بڑے کھلاڑی کی طرح کھیلے، محمدرضوان کی40رنز کی اننگز چھوٹی مگر بہت سود مند تھی۔ عبداللہ نے مجھ سے کہا تھا کوشش ہوگی میچ ختم کر کے آئوں۔ جیت کا کریڈٹ تمام بیٹرز کو جاتا ہے۔ تمام بائولرزنے بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔کوچ ثقلین اور کپتان بابر کے درمیان اچھاتال میل ہے۔

مزیدخبریں