لاہور(سپورٹس رپورٹر) چیف آف دی آرمی سٹاف کلب ہاکی ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل دوڑ مکمل ہو گئی ‘رانا ظہیر کلب لاہور اور یوتھ کلب ملیر نے فائنل میں پہنچ گئیں ۔ پہلے سیمی فائنل میں رانا ظہیر کلب لاہور نے آصف باجوہ کلب سیالکوٹ کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ دوسرے سیمی فائنل میں یوتھ کلب ملیر نے کے کے کلب فیصل آباد کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر فائنل کیلئے سیٹ پکی کرلی ۔