انگلش کرکٹ بورڈ کی سیکیورٹی ٹیم کا دورہ سیف سٹیز اتھارٹی

 لاہور(سپورٹس رپورٹر+نامہ نگار) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے 4 رکنی سکیورٹی وفد نے پی سی بی حکام کے ساتھ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ترجمان سیف سٹی کے مطابق برطانوی سکیورٹی وفد میں رچرڈ سنوبال، رابرٹ لنچ، جان کار اور ریگ ڈیکاسن شامل تھے جبکہ چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان نے برطانوی سکیورٹی وفد کو بریفنگ دی۔برطانوی سکیورٹی ٹیم نے شہر بھر میں نصب کیمروں سے مانیٹرنگ کے عمل کا بھی جائزہ لیا اور سکیورٹی ٹیم کو ائیرپورٹ و اسٹیڈیم روٹس، ہوٹلز، پارکنگ، پولیس فورس کے انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انگلینڈ ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق محکمہ داخلہ پنجاب میں اجلاس ہوا۔ بتایا کہ سکیورٹی نافذ کرنے والے ادارے ہر طرح سے الرٹ رہیں گے، 3 سے 4 کنٹرول روم قائم کیے جائیں گے۔  وفد نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سابقہ  میچ کیلئے کیے گئے سکیورٹی انتظامات بہت عمدہ تھے۔ہیلی کاپٹر کے ذریعے سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کی جائیگی، ہر ٹکٹ لینے والے کا شناختی کارڈ سکین کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...