مکرمی! میں اس بات سے سو فیصد اتفاق کرتا ہوں کہ کسی قوم کی ترقی کا راز کتب خانوں سے وابستہ ہے۔ کتب خانوں کی اہمیت اور افادیت پر برادرم ابن انشاء بھی بڑے بھرپور انداز میں مضامین لکھتے تھے اور کتب خانوں اور لائبریریوں کی افادیت اور اہمیت سے متعلق انہوں نے بہت سے خوبصورت پوسٹرز بھی شائع کئے تھے۔ میرے والد محترم چودھری برکت علی بانی ماہنامہ ’’ادب لطیف‘‘ نے 1936ء میں ایک لائبریری شروع کی تھی جس میں غریب اور نادار بچوں کے لیے فری کتب پڑھنے کے لیے مہیا کی جاتی تھیں۔ کتب خانوں اور لائبریریوں کی اہمیت پر محترم حمید المکی ، شفیع عقیل، ڈاکٹر انور سدید اور شیخ عبدالسلام بانی ’’آئینہ ادب‘‘ اور ڈاکٹر احمد سلیم نے بھی بہت خوب لکھا ہے۔ (محمد خالد چودھری بابائے اردو بازار)
کتب خانوں کی اہمیت
Jul 22, 2022