لاہور(خصوصی نامہ نگار)پیر سید محمد جلال الدین شاہ کی صاحبزادی مرحومہ کے ختم دسواں شریف کے سلسلہ میں تحریک لبیک یارسول اللہ اور تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام مرکزصراط مستقیم تاج باغ میں اجتماع ایصال ثواب کا انعقاد کیا گیا۔ اجتماع کی صدارت ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کی جبکہ شیخ الحدیث محمد طاہر نواز قادری، ڈاکٹر محمد فیاض فرقانی، صاحبزادہ مرتضی علی ہاشمی، مفتی محمد رضاء المصطفیٰ رازی، علامہ محمد مبشر رسول صدیقی، علامہ محمد عبد الغفور چشتی، مولانا محمد عادل جلالی، علامہ قاری محمد صفدر جلالی خصوصی طور پر شریک ہوئے ۔ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے اپنے شیخ کامل کی صاحبزادی مرحومہ سیدہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔
تحریک لبیک کے زیر اہتمام پیر جلال الدین کی صاحبزادی کا ختم دسواں
Jul 22, 2022