نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار) ٹی ایچ کیو ہسپتال اور مریضوں کو پرائیویٹ افراد کے رحم وکرم پر چھوڑ کر ہسپتال کا بیشتر عملہ اپنے ذاتی کلینکس چلانے میں مصروف ہے آٹھ بجے ڈیوٹی ٹائم شروع ہونے کے باوجود سرکاری عملہ نوبجے تک اپنی ڈیوٹی پر نہیں پہنچتا اورمارننگ ایوننگ اور نائٹ شفٹس میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کی ایمرجنسی میں پرائیویٹ افراد مریضوں کو طبی امداد دیتے ہیں جبکہ ڈاکٹر اور ڈسپنسر سمیت سرکاری ملازمین ڈیوٹی سے غائب ہوتے ہیں ذرائع کے مطابق ہسپتال میں کام کرنے والے پرائیویٹ افراد سرکاری ادویات بھی خرد برد کرتے ہیں جبکہ میڈیسن کمپنیوں اور میڈیکل سٹورز مالکان کی ملی بھگت سے مریضوں کو مہنگی ادویات لکھ کردینے کے علاوہ میڈیکل سٹورز سے غیر ضروری انجکشن اور سامان منگوا کربھی لوگوں کو لوٹ رہے ہیں۔ بعض والنٹئیرز کی انب سے خواتین مریضوں کے ساتھ دست درازی اور بدتمیزی کی شکایات بھی ہوئیں لیکن ہسپتال سے پرائیویٹ افراد کی اجارہ داری ختم نہ ہوسکی ۔
نوشہرہ ورکاں:ـہسپتال ملازمین نجی کلینکس میں ڈیوٹی کرنے لگے
Jul 22, 2022