گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی وزیرآباد ابراہیم ارباب کی زیرصدارت محرم الحرام کے حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنر آفس میں ایک اجلاس منعقد ہوا. جس میں چیف آفیسر ، اے ایس پی وزیرآباد، میونسپل آفیسر، محمد چاند سمیت دیگر جلوس و مجالس کے منتظمین نے شرکت کی . شرکا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی وزیرآباد ابراہیم ارباب نے کہا کہ وزیرآباد ایک پر امن شہر ہے جس میں تمام مسلک کے لوگ باہمی بھائی چارے اور ہم آہنگی کی فضا کو قائم رکھتے ہیں جو کہ قابل ستائش ہے. انہوں نے کہا کہ دوران مجالس ایسے علما کو مدعو نہ کیا جائے جو دوران خطابت کسی دوسرے مسلک کی دل آزاری کریں . منتظمین مجالس نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور جلوس و مجالس مقررہ وقت پر اختتام پزیر ہوں گے. اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی وزیرآباد ابراہیم ارباب نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی سمیت تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گیے ہیں . جلوس کے روٹس کو کلئیر کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور .قبل از محرم کلئیر کرلیے جائیں گے۔