اتنے کیسز ہوئے ضمانتی ختم، شیخ رشید، 30 اگست تک الیکشن شیڈول کا مطالبہ 


لاہور (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے 30 اگست سے پہلے انتخابی شیڈول جاری کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے انہوں نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی ہی نئے وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے۔ زرداری نے دو بھائیوں کو لڑانے کی کوشش کی، ملکی معیشت ملکی سلامتی کا معاملہ بن چکی۔ آئی ایم ایف نے پیسے نہ دئیے تو ڈالر 245 روپے تک پہنچ جائے گا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عقل کے اندھے عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 لگانے کی بات کرتے ہیں، حکومت کی تابوت میں آخری کیل رانا ثناء اللہ ٹھونکے گا۔ مفتاح اسماعیل جس ہنسی کے ساتھ مفتا لگاتا ہے لعنت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے وقت میں پاکستان وہاں پہنچ سکتا ہے جہاں چلانے کیلئے کوئی سیاسی جماعت نہ ہو، فضل الرحمان اپنی جیب سے مال نہیں لگاتے، شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم پر اتنے کیسز ہو گئے ہیں کہ ہمارے پاس ضمانت دینے کے لیے لوگ نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اگرکسی نے اسمبلی میں ہنگامہ کیا تو پھر دیکھیں  گے۔ سیاست کل سے نیا رخ اختیارکرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...