زرمبادلہ ذخائر 38.89 کروڑ  ڈالر کم ہو گئے: سٹیٹ بنک

Jul 22, 2022


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں 36.90 کروڑ ڈالر کم ہو گئے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 جولائی تک 15 ارب 24 کروڑ ڈالر رہے۔ سٹیٹ بنک کے ذخائر 38.89 کروڑ ڈالر کم ہوکر 9.32 ارب ڈالر رہے۔ کمرشل بنکوں کے ذخائر 1.99 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.91 ارب ڈالر رہے۔

مزیدخبریں