وزیراعظم اٹلی مستعفی، قبل از وقت انتخابات ہوں گے 

Jul 22, 2022


روم (شنہوا) اٹلی کے وزیراعظم ماریو دراغی اپنے عہدے سے مستعفی، اب ملک میں قبل از وقت انتخابات ہوں گے۔ ماریو دراغی سابق بنکار تھے جنہوں نے 18 مہینے تک اتحادی حکومت چلائی، انہوں نے صدر سرگیومانا ریلا سے ملاقات میں اپنا استعفیٰ پیش کیا، ایوان صدر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق صدر نے دراغی سے نگران وزیراعظم کے طور پر کام جاری رکھنے کیلئے کہا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ریلا پارلیمنٹ تحلیل کر کے اکتوبر میں نئے انتخابات منعقد کرانے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ بدھ کو اٹلی کی پارلیمنٹ میں وزیراعظم دراغی کو ان کے تین اتحادیوں نے  اعتماد کا ووٹ نہیں دیا جس کے بعد ان کی حکومت کو دھچکا لگا۔ وزیراعظم دراغی کے دور حکومت میں اٹلی کے بانڈ اور سٹاک میں 2011ء کے بعد پہلی بار اضافہ ہوا، انہوں نے معیشت کی بہتری کیلئے اہم اقدامات کئے تھے۔

مزیدخبریں