اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا سے سی ای او ٹوٹل پارکو پاکستان لمیٹڈ مہمت سیلپوگلو نے ملاقات کی اور ٹیکس سے متعلق اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔وزیر مملکت نے موجودہ حکومت کے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک میں پائیدار ترقی کے حصول کے لئے کاروبار میں آسانی اور کاروباری برادری کی سہولت پر گہری توجہ دی جارہی ہیتاکہ ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی )میں اضافہ کیا جائے۔انہوں نے سی ای او ٹوٹل پارکو کو ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور متعلقہ حکام کو ان کے مسائل کے حل کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ مہمت سیلپوگلو نے ان کے مسائل کو حل کرنے پر وزیر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔
عائشہ غوث پاشا