ہوائی اڈوں پر ویزا کا ڈیجیٹل تصدیقی نظام رائج کیا جا رہا ہے:سلمان صوفی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بیرونِ ملک سفر کرنے والے شہریوں کی سہولت اور ہیومن ٹریفکنگ کی روک تھام کیلئے بڑا اقدام کیا ہے ،سربراہ وزیرِ اسٹریٹجک ریفارمز سلمان صوفی نے کہا کہ پاکستانی ہوائی اڈوں پر ویزا کی ڈیجیٹل تصدیق کے نظام کا اجراء کیا جا رہا ہے. ڈیجیٹل تصدیق کیلئے پاکستان میں موجود متعلقہ ایمبیسیوں کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے۔ ڈیجیٹل تصدیق کے نظام سے پاکستان کے بارڈرز و ہوائی اڈوں سے غیر قانونی آمدو رفت روکنے میں مدد ملے گی. ڈیجیٹل تصدیق کے نظام سے پاکستان ہیومن ٹریفکنگ کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرنے جا رہا ہے۔.
 تصدیقی نظام

ای پیپر دی نیشن