آسٹریلیا کاہنر مند کارکنوں کے لیے ویزا درخواستوں کو تیزرفتاری سے نمٹانے کا اعلان

کینبرا(شِنہوا)آسٹریلیا کی حکومت نیہنر مند کارکنوں کے لیے مستقل ویزا درخواستوں کو تیزرفتاری سے نمٹانے کا اعلان کیا ہے۔وزیر داخلہ کلیر اونیل حال ہی میں کہہ چکی ہیں کہ غیر ملکی اعلی ہنر مند کارکنوں کے لیے ویزا درخواستوں کو ترجیح دینے کے لیے محکمہ کے تمام وسائل کو بروئے کار لایاجائے گا۔کوویڈ-19 کی وجہ سے دوسال تک سرحد بند رکھنے کی وجہ سے آسٹریلیا میں ہنر مند کارکنوں کی آمد کا سلسلہ بند رہا ہے   جس سے ویزا درخواستوں میں  بڑابیک لاگ پیدا ہوا۔6لاکھ سے زیادہ عارضی ویزا رکھنے والوں کی جانب سے آسٹریلیا چھوڑنے اور سرحدوں کی بندش کی وجہ سیصحت، تعمیرات اور مہمان نوازی کی صنعتوں میں عملے کی کمی پیدا ہوگئی ہے۔اونیل نے آسٹریلین فنانشل ریویو (اے ایف آر) کو بتایا کہ "ہمیں سسٹم کو دوبارہ حرکت میں لانا ہوگا۔" انہوں نے کہا کہ  مائیگریشن پروگرام کے سائز اور ساخت کے بارے میں حقیقت میں اہم  بات چیت  ہونا ہے۔اس وقت 9لاکھ 61ہزار16 درخواست دہندگان کی ویزا درخواستیں محکمہ داخلہ کے پاس فیصلے کی منتظر ہیں۔
آسٹریلیا

ای پیپر دی نیشن