اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایف آئی اے نے جعلی سفری دستاویزات پر افغان باشندے کو فرانس جانے کی کوشش پر گرفتار کر لیا ہنڈی حوالہ کی سرگرمیوں میں ملوث ملزم گرفتار کرکے ملکی و غیر ملکی کرنسی بر آمد کر لی ایف ائی اے امیگریشن کی پشاور ائیر پورٹ پرجعلی پاسپورٹ پر فرانس جانے کی کوشش کرنے والے افغان مسافراحمد شیخ محمدی کو فلائٹ نمبر EK-636 پشاور سے آف لوڈکردیا دریں اثنائ ایف آئی اے نے موتی بازار گجرات میں واقع موبائل شاپ پر چھاپہ مار کر غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزم محمد کامران کو گرفتار کر لیاچھاپے کے دوران ملزم کے قبضیسے/-1700,000 روپے، 12500 امریکی ڈالر، 4070 یورو، لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد ہوئیگرفتار ملزم کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ اور فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا مزید تفتیش جاری ہے۔
افغان گرفتار