سابق وزیراعظم عمران خان کی 10 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع  

اسلام آباد(وقائع نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی کی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 10 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران بابر اعوان ایڈووکیٹ کے جونیئر رائے تجمل عدالت پیش ہوئے اور عمران خان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا،دوران سماعت عمران خان کی جانب سے تھانہ کوہسار کے مقدمہ نمبر 425 میں بھی ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیاگیا جس پرعدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ کا سیاسی معاملہ ہے لیکن ملزم کا پیش ہونا بھی ضروری ہے، جونیئر وکیل نے کہاکہ بابر اعوان بیرون ملک جارہے ہیں اس لیے پیش نہیں ہوسکتے، عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 10 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی 30 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ نمبر 425 میں عمران خان کا پیش ہونا لازمی ہے،مقدمہ نمبر 425 فریش ضمانت ہے، عمران خان پیش ہوں گے تو حکم جاری کیا جائے گا، عدالت نے وکیل کی استدعا پر مقدمہ نمبر 425 میں دائر درخواست ضمانت بھی 30 جولائی کیلئے مقرر کر دی۔
عمران ،توسیع

ای پیپر دی نیشن