اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)سیکوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے پاکستان میں سیلف ریگولیٹری آرگنائزیشنز (SROs) کے کلچر کو فروغ دینے کے پیش نظر ، سیلف ریگولیٹری آرگنائزیشنز (رجسٹریشن) ریگولیشنز، 2022 جاری کر دی ہیں۔ یہ ریگولیشنز کارپوریٹ سیکٹر کی ترقی ، بہتر مالیاتی خدمات کا فروغ اور سرمایہ کاروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کے بہتر تحفظ میں معاون ثابت ہوں گئیں۔ایس آر او ریگولیشنزSROs کی رجسٹریشن کا فریم ورک فراہم کرتے ہیں، جس میں ایس ای سی پی ایکٹ 1997 کے تحت ایس آر او کی رجسٹریشن کے فارم اور طریقہ کارکی وضاحت شامل ہے۔اس فریم ورک میں کمپنی کے پروموٹرز، ڈائریکٹرز، چیف ایگزیکٹو اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرپرسن پر لاگو "فٹ اینڈ پراپر کے معیار" کی شرائط بھی شامل ہیں۔سیلف ریگولیشنز کسی بھی انڈسٹری میں اصول اور معیارات کے نفاذ کا ایک موثر طریقہ ہے جو کہ کئی ترقی یافتہ ممالک میں رائج ہے۔
ایس ای سی پی