اسلام آباد(خبر نگار)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز کشمیر، پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ مزیدبارش کا امکان ۔ کشمیر، پنجاب ، خیبر پختونخوا میں کہیں کہیں موسلادھار بارش متوقع۔اس دوران بارکھان، کوہلو، موسی خیل، شیرانی، سبی اور نصیر آباد میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران: پنجاب ،بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر ،اسلام آباد ،شمالی بلوچستان اور زیریں سندھ میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہاسب سے زیادہ بارش (ملی میٹر)پنجاب:لاہورایئر پورٹ 158، تاج پورہ 155، مغل پورہ 133، لکشمی چوک 119، چوک ناخدہ 112، پانی والا تالاب 111، گلشن راوی 98، اپر مال 96، نشتر ٹاون 92، جوہر ٹاون 91،فرخ آباد 77، سمن آباد62 ، اقبال ٹاون 56، واسا ہیڈ آ فس 54)، سیالکوٹ (سٹی 156، ائیر پورٹ 115)، نارووال 147، قصور 73،گجرات68،راولپنڈی(کچہری60، چکلالہ 15، شمس آباد 03)،مری 45، جہلم 40، منگلہ 28، گوجرانوالہ 22، منڈی بہاولدین 12، اسلام آباد(ایئر پورٹ10، زیرو پوائنٹ01 )، بلوچستان: خضدار 30،بارکھان 05، کوہلو 03،ژوب 01،خیبر پختونخوا:بالاکوٹ 03، کاکول 02، کشمیر: کوٹلی 08، مظفر آباد( ائیر پورٹ 05،سٹی02)، کوٹلی 19، گڑھی دوپٹہ 02، سندھ :کراچی( ڈی ایچ اے 06، کورنگی 02، یونیورسٹی روڈ 01) اور ٹھٹہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈکییگئیزیادہ سیزیادہ درجہ حرارت:چلاس ، نوکنڈی46 اور دالبندین میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات