لاہور( کامرس رپورٹر) چیئرمین ریو نیو ایڈوائزرز ایسوسی ایشن عامر قدیر نے بجلی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے سے کاروبار بند اوربرآمدات بری طرح متاثر ہوں گی، غیر مسابقتی ماحول بننے سے ملازمتوں میں کمی واقع ہوگی اور ملک میں بیروزگاری کا سیلاب آئے گا جبکہ مہنگائی کی شرح میں بھی کئی گنا اضافہ ہو جائے گا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں جس سطح پر اضافہ ہو گیا ہے اس سے چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرنے والے تباہ ہو جائیں گے جبکہ بڑی صنعتیں جو برآمدی شعبوں سے وابستہ ہیں ان کی پیداواری لاگت اس قدر بڑھ جائے گی کہ ہم بیرون ممالک مقابلے کی دوڑ سے ہی باہر ہو جائیں گے۔ عامر قدیر نے کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ ہائیڈرل پیداوار بڑھانے کے لئے ایمر جنسی کا نفاذ کیا جائے ، جن سائٹس پر ہائیڈرل کے چھوٹے منصوبے لگ سکتے ہیں۔
وسائل کا رخ ان کی طرف موڑا جائے تاکہ یہ منصوبے جلد سے جلد پیداوار دیں اور ہماری معیشت کا پہیہ گھوم سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فی الفور ہائیڈرل کے چھوٹے منصوبے کی سائٹس کی نشاندہی کرے اور دوست ملک چین کے تعاون سے ان پر بلا تاخیر کا کام آغاز کیا جائے بصورت دیگر آنے والے سالوں میںہماری معیشت کی سانسیں بند ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چھوٹی او ربرآمدی صنعتوں کے لئے بجلی اور گیس کے ٹیرف کم کرے تاکہ ہماری برآمدات متاثر نہ ہوں۔
رہی۔ ہائیڈرل پیداوار بڑھانے کیلئے ایمر جنسی کا نفاذ کیا جائے: عامر قدیر
Jul 22, 2022