لاہور( نیوز رپورٹر )تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمدایک لاکھ 78 ہزار300کیوسک اور اخرج ایک لاکھ 61 ہزار 600 کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد 48ہزارکیوسک اور اخراج48 ہزار کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد36 ہزار 700کیوسک اور اخراج 15 ہزارکیوسک ۔
، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد93 ہزار 700کیوسک اور اخراج 64 ہزار 900کیوسک رہا۔ جناح بیراج آمدایک لاکھ 51ہزار800کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 43 ہزار800کیوسک،چشمہ ایک لاکھ 92 ہزار800کیوسک اوراخراج 2لاکھ کیوسک، تونسہ آمدایک لاکھ81ہزار300کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 57ہزار 200کیوسک، پنجند آمد29ہزار800کیوسک، اور اخراج 19 ہزار300 کیوسک،گدو آمدایک لاکھ 66ہزار300کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 28ہزار 600کیوسک، سکھر آمدایک لاکھ74ہزار 100کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 35ہزار800کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد83ہزار400کیوسک اور اخراج 49ہزار900کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ،پانی کی موجودہ سطح1499.73 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.179 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1132.25 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.142 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح643.70 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.093 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا کی صورت میں ہے۔
دریاں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
Jul 22, 2022