اسلامک گیمز کیلئے 16رکنی قومی  والی بال سکواڈ کا اعلان

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) اسلامک گیمز کیلئے قومی والی بال سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔پاکستان والی بال ٹیم 9 اگست سے ترکیہ میں کھیلے جانیوالی اسلامک گیمز میں شرکت کرے گا، اسلامک گیمز میں 16 کھلاڑی اور چار آفیشلز شرکت کرینگے۔قومی سکواڈ میں آفاق خان، احمد مصطفیٰ، آصف ندیم، عبدل ظہیر، ایمل خان، بلال خان، فہد رضا، حامد یزمان، مظہر علی، مبشر رانا، محمد حماد، کاشف نوید، مراد خان، مصور خان، ناصر علی، عثمان فریاد شامل ہیں۔
 جبکہ ٹیم منیجر احمد سعید، ہیڈ کوچ کرسٹینیو کامپوس، اسسٹنٹ کوچ خالد وقار ٹیم آفیشلز کا حصہ ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن